لاہور: متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آٹے او رمیدے کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے 20ستمبر سے روٹی کی قیمت میں2اور نان کی قیمت میں 3روپے اضافے کا اعلان کر دیا ۔
ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ ہو چکا ہے اور ایسے حالات میں موجودہ نرخوں پر روٹی اور نان کی فروخت جاری نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آٹے کے پرانے نرخ بحال نہ ہوئے تو نان روٹی کی قیمتوں از خود اضافہ کر دینگے اور 20 ستمبر کے بعد روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12جبکہ نان کی قیمت 12 روپے سے بڑھا کر 18 روپے کر دی جائے گی۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ،مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے جبکہ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔،کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام کی قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی۔
کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کردیئے۔فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ،ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔
کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی۔ چلی ،گارلک ،بی بی کیوبیز۔ ساس اورصابن ،ٹی مکس ،لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔