انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

08:46 PM, 11 Sep, 2021

اسلام آباد: پاکستان کے معروف ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں آذربائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

انعام بٹ نے ایونٹ کی 90 کلوگرام کٹیگری میں حصہ لیا تھا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0-1 سے ہرایا۔

خیال رہے کہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعےکو شروع ہوا تھا۔

انعام بٹ نے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسوباو کو شکست دی تھی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو ہرایا تھا۔ اس سے قبل انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مزیدخبریں