کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے افغانستان کو کب تسلیم کرنا ہے،عمران خان نے ہی فیصلہ کرنا ہے اسے دنیا کے ساتھ کس طرح چلنا ہے،انہوں نے کہا افغانستان سے متعلق طالبان جانے اور افغان قوم جانے،بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے پاکستانی فوج نے احمد شاہ سے پنج شیر خالی کرایا،بھارت کا یہ واویلا کیوں ہیں جانتے ہیں ،بھارت کو عالمی سیاست میں عبرتناک شکست ہوئی ہے،بھارت کے افغانستان میں 66 کیمپ تھے جس کے ذریعے وہ دہشت گردی کراتا تھا،بھارت نے این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا،اب بھارت کو اس کے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے اور وہ چیخ پکار کر رہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے ساری دنیا کو معلوم ہے اس خطے کا امن پوری دنیا کے امن سے وابستہ ہے،18،18 ماہ مذاکرات کرنے والے اگر آج افغانستان کے اکائونٹس منجمد کرینگے تو انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
شیخ رشیدنے کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے چاہا تو افغانستان میں مستقبل میں بہتری کی فضا پیدا ہوگی،ساری دنیا کو معلوم ہے اس خطے کا امن پوری دنیا کے امن سے وابستہ ہے،انہوں نے کہا امریکہ نے افغانستان میں امن کیلئے 18 ،18 ماہ تک طالبان کیساتھ مذاکرات کیے ،طالبان نے بھی اپنے وعدوں پر عمل کیا اور ان معاہدات کی روشنی میں ہی امریکہ 31 اگست کو اپنے ملک واپس پہنچا لیکن اگر آج ان لوگوں کے ہی اکائونٹس منجمد کیے جائینگے تو کیا حالات پر امن رہینگے ؟ایسا نہیں ہو سکتا ،عالمی برادری کو افغانستان کے حالات پر غور کرنا چاہیے اور افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے ،اگر امریکہ نے اکائونٹس منجمد کیے تو بڑا انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔
شیخ رشید پاکستان اور پاک فوج کیخلاف منفی پروپگینڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان کی فوج کسی مسئلے میں ملوث نہیں،ہم افغان قوم کے ساتھ ہیں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،امید ہے عالمی برادری سمیت امریکہ موجودہ حالات میں افغانستان کی مدد کریں گے،شیخ رشید کا کہنا تھا افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے پاکستان کی طرف سے 3 جہاز امدادی سامان لے کر جا چکے ہیں آگے بھی جائینگے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کا کہنا تھا پاکستان کی کوشش ہے خطے میں امن قائم ہو ،افغانستان میں امن ہی پاکستان کی خواہش ہے ،کیونکہ افغانستان میں امن قائم ہو گا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا ،انہوں نے کہا افغانستان میں 40 سال بعد امن کی فضا بنی ہے ،عمران خان اور پاکستان کا کردار خطے میں اہم ہونے جا رہا ہے ،اگر افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو انسانی بحران پیدا ہو نے کا خطرہ ہے ۔