قومی ہیروز کو بھی چونا لگ گیا ,لاکھوں کا فراڈ

06:47 PM, 11 Sep, 2021

لاہور :کے ٹو سر کرنے والے شیروز کاشف اور اولمپکس ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو چونا لگ گیا ،نوسر بازوں نے قومی ہیروز کو بھی نہ بخشا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ویسے تو آئے روز پاکستانی شہریوں کےساتھ کوئی نہ کوئی فراڈ ہو تا ہی رہتا ہے لیکن اب کی بار نوسربازوں نے قومی ہیروز سے بھی لاکھوں بٹور لیے ،نوسربازوں نے خود کو وفاقی وزیر بتا کر قومی ہیروز کو سبز باغ دکھائے اور اپنے اکائونٹ میں لاکھوں روپے منگوا لیے ۔

نامعلوم شخص نے وفاقی وزیر بن کر قومی ہیروز کو گاڑی اور لاکھوں روپے انعام دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انعام کی صورت میں گورنمٹ کی طرف سے گاڑی گفٹ کی جائے گی جس کیلئے ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کروانے کیلئے ایڈوانس رقم جمع کروانا ہو گی جس پر قومی ہیرو نے حقائق جانے بغیر ہی پیسے نامعلوم شخص کے اکائونٹ میںٹرانسفر کروا دئیے ۔

قومی ہیروز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا سن کر انہوں نے لاکھوں روپے منتقل کر دئیے ،انہوں نے کہا فراڈ کرنے والا شخص وفاقی وزیر غلام سرور اور کبھی پی اے کا نام استعمال کرتا رہا،فراڈ کا پتا چلنے پر قومی ہیرو کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کی درخواست دے دی۔

مزیدخبریں