لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ زہر دینے کی منصوبہ بندی جمشید چیمہ کے گھر کے سابق مالک کی بیٹی نے کی۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ مدعیہ اور بچوں کی والدہ مسرت جمشید چیمہ کے مطابق بچوں اور فیملی کو' slow poison' کرنے کے حوالے سے آج کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہمارے ملازمین کو گرفتار کیا اور سامنے آیا کہ ہماری فیملی کی غیر موجودگی میں مشکوک افراد ان سے ملنے آتے تھے اور قیمتی تحائف دیے جاتے تھے۔فوٹیجز کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ہمارے گھر کے سابق مالک کی بیٹی مہناز بیگم ان ملازمین سے مسلسل رابطے میں تھی اور انہیں نقد رقوم دیتی رہتی تھی۔
فوٹیجز کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ہمارے گھر کے سابق مالک کی بیٹی مہناز بیگم ان ملازمین سے مسلسل رابطے میں تھی اور انہیں نقد رقوم دیتی رہتی تھی. مبینہ طور پر ہمارے گھر کے سابق مالک محمد خان کی بیٹی کا خیال تھا یہ گھر اس کو دیا جائے گا جس کی خلاف ورزی پر وہ حسد کا شکار ہوگئی.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) September 10, 2021
مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ مبینہ طور پر ہمارے گھر کے سابق مالک محمد خان کی بیٹی کا خیال تھا یہ گھر اس کو دیا جائے گا جس کی خلاف ورزی پر وہ حسد کا شکار ہوگئی۔ہمارے خانساماں کے سامان سے پولیس نے کچھ مشکوک کیمیکل بھی قبضے میں لیے جس کو خانساماں نے کھانے میں متعدد دفعہ ملانے کا انکشاف بھی کیا۔ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور اس جرم کے محرکات کی تفتیش کر رہی ہے۔ انشاءاللہ اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف ہر حد تک جایا جائے گا۔