پاکستان نیوزی لینڈ میچز دیکھنے والے کرکٹ شائقین سٹیڈیم جانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑ ھ لیں 

06:06 PM, 11 Sep, 2021

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ بور ڈ نے جہاں نیوز ی لینڈ کیساتھ ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے وہیں شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کیلئے کورونا سرٹیفیکیٹ ساتھ لانے کو مشروط کر دیا ہے ،ایسے تمام شائقین جو سٹیڈیم میں کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنا چاہتے ہیں انہیں اپنے ساتھ کورونا سرٹیفیکیٹ ساتھ لانا لازمی ہو گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ، تینوں ون ڈے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے  تک مختص کی گئی ہے جب کہ پانچوں  ٹی ٹوئنٹی میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے 3000 روپے تک مختص کی گئی ہے تاہم شائقین کو اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کے ساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق شائقین میچز کےٹکٹس آن لائن،کوریئر آفس اور کال پر خرید سکیں گے،  میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی،خیال رہےکہ  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبرکو ہوگا، سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبرکو  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جائیں گے، پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر اور یکم اور تین اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں