افغان مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا  

05:09 PM, 11 Sep, 2021

کابل:طالبان کی حکومت آتے ہی جس طرح بھارتی وزیر اعظم موودی پریشان ہے ویسے بھارتی میڈیا بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،آئے روز پاکستان اور طالبان کیخلاف منفی پروپگینڈے کی خبروں نے بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ۔

افغان مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین عبد اللہ عبداللہ کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی طرف سے مجھے حراست میں لیے جانے اور نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،یہ صرف جھوٹے بھارتی میڈیا کا محظ پروپگینڈا ہے ،میں اس وقت  صحیح سلامت ہوں اور میری جان کو کوئی خطرہ نہیں ۔

عبد اللہ عبد اللہ کا کہنا تھا جھوٹے بھارتی  میڈیا کی  جھوٹی خبروں کو  مسترد کرتے ہیں،حراست میں لیا گیا  نہ ہی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ،انہوں نے کہا بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں،نہ ہی طالبان کی جانب سے حراست میں لیا گیا ، اور نہ ہی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بھارتی خبر رساں ایجنسیکے صحافی نوین کپور کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس صحافی سے کہتے ہیں کہ وہ پیشہ ورانہ انداز میں کام کرے اور خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں۔

مزیدخبریں