کورونا کے بڑھتے کیسز ،اسلام آباد کو سیل کرنے کے احکامات جاری 

04:52 PM, 11 Sep, 2021

اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کر نے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ،اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر جی سیکستھ،جی سیون، جی ٹین، جی الیون اور جی تھرٹین کی متعدد گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

انتظامیہ کا کہنا ہے مکمل لاک ڈائون سے بہتر ہے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون کر دیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے شہری متاثر نہیں ہونگے ،نوٹی فیکیشن کے مطابق ،ایف سیون، اید ٹین، ای الیون، آئی ایٹ، آئی نائن اور آئی ٹین کی گلیاں بھی سیل کردی گئیں ہیں،تمام گلیوں کو آج شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے اس وقت پنجاب میں کے  متعددشہروںمیں این سی او سی کی طرف پابندیوں کا اطلاق بھی 15 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے ،پنجاب کے کئی شہروں میں سکول یونیورسٹیزکو کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سے بند کیا گیا ہے ۔

دوسری طرف این سی او سی کی طرف سے پاکستان میں پندرہ سال عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہو گا،ذرائع کے مطابق پندرہ تا اٹھارہ سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔ این سی او سی نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ 

مزیدخبریں