انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں : الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو خط

03:40 PM, 11 Sep, 2021

اسلام آباد  : الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلے کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بروقت پارٹی الیکشن نہیں کراتیں بروقت پارٹی الیکشن نہ کرانا قانون اور جماعتی دستور کی خلاف ورزی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن سے مہلت لینے کی درخواستیں کی جاتی ہیں ۔تمام سیاسی جماعتیں اپنے مقررہ وقت کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کو یقینی بنائیں۔سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 208  کے تحت اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کی پابند ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کویقینی بنانا چاہیے۔ 

مزیدخبریں