خبردار! کوئی غریب یوٹیلٹی سٹور پر نہ آئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں

خبردار! کوئی غریب یوٹیلٹی سٹور پر نہ آئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ ایک بار مہنگی کر دی گئیں۔ گھی کی قیمتوں میں 96 روپے، کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔کسٹرڈ،کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے ،مرچ ،صابن ،ٹی مکس ،لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔

  

نیو نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ،مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے  جبکہ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔،کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا   ہونے کے بعد قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام  کی قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی۔

کسٹرڈ،کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کردیئے۔فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ،ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی۔  چلی ،گارلک ،بی بی کیوبیز۔ ساس  اورصابن ،ٹی مکس ،لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔