وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈکوارٹرز ہے : مریم اورنگزیب

02:27 PM, 11 Sep, 2021

اسلام آباد : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔الیکشن چوری کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ لایا جا رہا ہے۔آئین کے مطابق انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے لوگوں کو حکومت کے فراڈ سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزرا  اور کرائے کے ترجمانوں نے کل الیکشن کمیشن پر حملہ کیا۔ الیکشن کمیشن پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا۔ الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹرز نہیں بلکہ ایوان وزیراعظم دھاندلی کا ہیڈکوارٹرز ہے۔

مزیدخبریں