عمرشریف کی حالت تشویشناک ہوتی جارہی ہے، اہلیہ عمر شریف

12:35 PM, 11 Sep, 2021

کراچی : معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت ہر گذرتے وقت بگڑ رہی ہے، عمرشریف کی اہلیہ زرین غزل کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا یک ایک منٹ قیمتی ہے ۔

عمر شریف کی اہلیہ نورین غزل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرعمر شریف کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا توان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی جوان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

 زرین نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ویزے کیلئے کوشش کی جارہی ہے،امید ہے کہ ویزاجلد جاری ہوجائےگا۔

یاد رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کی طبیعت میں تاحال بہتری نہیں آسکی اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اہلیہ زریں غزل نے بتایا کہ عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے، ہمیں عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفر کرسکیں۔

زرین عمر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی جو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے حکومت سے سفری انتظامات سے متعلق مدد طلب کی تھی۔ 

مزیدخبریں