امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا امریکی اہلکاروں کا خدمت گار نکلا

امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا امریکی اہلکاروں کا خدمت گار نکلا

واشنگٹن:  کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک شخص امریکی امدادی گروپ کا کارکن نکلا، زیماری احمدی نامی افغانی نے امریکا میں پناہ کیلئے درخواست بھی دے رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کابل پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی امدادی گروپ کا ایک اہلکار بھی مارا گیا تھا ۔ 

زیماری احمدی یوایس امدادی گروپ ڈرون حملے کے وقت پانی کے کین گاڑی میں لوڈ کررہا تھا ۔ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوا اس کی طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دم توڑ گیا ۔ 

یاد رہے کہ امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے تھے۔ 29 اگست کے حملے میں امریکا نے داعش کے ایک حملہ آور کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔