سپریم کورٹ: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی

12:26 PM, 11 Sep, 2021

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ۔سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا۔

نیو نیوز کے مطابق صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت پیر کو ہوگی جبکہ   وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی پیر کو  سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب بھی ہوگی ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔

                                        

ٹائمز اسکوائر حملہ کیس کے ملزم طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔  پیر 13 ستمبر کو سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوجائیں گی۔ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب بھی ہوگی۔

آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر  کے مطابق پانچ بنچ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ ایک میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔بنچ دو جسٹس مقبول باقر،جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔

بنچ تین میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ،بنچ چار جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی جبکہ بنچ پانچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہونگے۔

مزیدخبریں