واشنگٹن : نائن الیون انکوائری کمیشن کےسربراہ ٹامس کین کا کہنا ہے امریکا میں پیش آنے والے واقعات میں سعودی عرب کےملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق ٹامس کین کا کہنا تھا کہ طیاروں کے حملے کو روکا جاسکتاتھا۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے امریکا کے 11 ستمبرکے دہشت گرد حملوں سےمتعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے 11 ستمبر کے معاملے پر ہمیشہ شفافیت پرزوردیا ہے، توقع ہے کہ خفیہ دستاویزات سامنے آنے سے سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد الزامات ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم دیا ہے۔
امریکی صدر نے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔