18 سالہ انتظار کی گھڑیاں ختم، نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

11:08 AM, 11 Sep, 2021

راولپنڈی : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد دورۂ پاکستان  پرراولپنڈی پہنچ گئی ہے۔کیوی ٹیم ڈھاکا سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ہے۔

نیو نیوز کےمطابق کیوی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز یاسر حمید نے (356 رنز) بنائے تھے جبکہ محمد سمیع نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلا کرتی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ رہی ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے 3 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25 ستمبر سےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔

مزیدخبریں