کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم پاکستان کو پر امن اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے ۔آج ہمیں ملک کی حفاظت کا عہد کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی ۔ صوبائی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو ایک پرامن اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔آج ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم ملک کی حفاظت کریں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پراگرہم قائم رہیں توپاکستان ترقی کریگا۔ پاکستان کوجن خطرات کاسامنا ہے اس مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیریوں پرہندوستان مظالم ڈھارہا ہےہمیں مل کرتہیاکرناچاہیئے کہ ہم متحد ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے بڑے تین نالوں کی صفائی وفاقی حکومت نے کی ہے۔ 45بڑے نالے سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں۔ اس بار بارشوں میں پہلے جیسی بری حالت نہیں ۔ کئی منصوبے ہیں۔ اورنج لائن کاکام بھی مکمل ہوچکاہے۔ وہ گرین لائن کے ساتھ چلے گی۔پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پرملیرایکسپریس وے بنارہے ہیں۔ ڈھائی سوبسزکی بڈنگ کروائیں گے۔ پہلی پچاس بسزدسمبرمیں آئیں گی اورمارچ تک منصوبہ مکمل ہونے کی امید ہے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اچھی بری چیزوں کی ذمہ داری ہمارے کاندھے پرآتی ہے ۔مشکل وقت پاکستان کی پیدائش کے بعد رہا افواج پاکستان نے سرحدوں کی حفاظت کی ۔ ہندوستان کی مدد سے ملک دشمن قوتوں نے فرقہ واریت کی آگ لگائی۔ قوم نے ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ پاکستان پھر ایک انتہائی مشکل وقت سے گزررہاہے۔ پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ پرامن افغانستان کے حامی ہیں ۔پی آئی اے کی ایئرلائن ہی وقت پرکام آئی ۔