موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہو گا، عثمان بزدار

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہو گا، عثمان بزدار
کیپشن: حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، پنجاب پولیس پہلے بھی ایسےافسوسناک واقعات کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے ڈی این اے کرائے جارہے ہیں۔