عوام کو سہولت اس وقت ملے گی جب ایم ایل ون بن جائے گا،شیخ رشید

عوام کو سہولت اس وقت ملے گی جب ایم ایل ون بن جائے گا،شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت اس وقت ملے گی جب ایم ایل ون منصوبے پر کام مکمل ہوجائے گا، ایم ایل ون کے تحت پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی حالت بہت خستہ ہے، 150سال سے کسی نے ہاتھ نہیں لگایا، ہم اس کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، ایم ایل ون کا ٹینڈر اوپن ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اندر لڑائی بڑھتی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ میں اختلافات سے ان کے موقف پر اثر پڑے گا، ن لیگ میں اختلافات اس ماہ کے آخر تک سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، ہم بھی اپوزیشن میں ہوتے تھے تو ان کی طرح ہی باتیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانا آسان نہیں ہوتا صرف کہنا آسان ہوتا ہے۔

پوچھے گئے ایک سوال پر وزیر نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں جلسے کریں گے، یہ کہنا کہ مولانا صاحب دھرنا دینے جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا، 30دسمبر سے پہلے دونوں سیاسی جماعتیں اپنے اصل مقام پر پہنچ جائیں گی، ہماری حکومت عوام کے لیے کام کرتی رہے گی۔