قائداعظم کی 72 ویں برسی،صدر مملکت ،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار پر حاضری، پھول چڑھائے

11:49 AM, 11 Sep, 2020

کراچی :بانی پاکستان قائداعظم کی 72 ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک بحریہ کے بگلرز نے ماتمی دھن بجا کر عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا اور سلامی دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔تقریب کے بعد صدر مملکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹروں اور مخیر حضرات نے بیڑہ اٹھایا، حکومتوں نے غریبوں کی احساس پروگرام کے ذریعے فکر کی، علما، میڈیا سب مل کر قوم کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دیتے رہے، قوم نے ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا۔

انہوں نے کہا  کورونا پر قابو پانا بھی قوم کی انوکھی کامیابی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے متعلق کہا جا رہا کہ اس قوم سے کچھ سیکھا جاسکتا ہے، دنیا کی بہتر قوموں میں اپنا نام لکھوانے کیلئے پاکستانی قوم بالکل تیار ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ہم ہر مشکل سے عہدہ برا ہوسکتے ہیں، عالمی برادی میں اپنا مقام بنانے کیلئے ہمیں محمد علی جناح کے افکار پر عمل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں