کورونا وائرس، دنیا بھر میں دو کروڑ 33لاکھ 9 ہزار66 افراد صحتیاب

11:47 AM, 11 Sep, 2020

نیویارک : مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9 لاکھ 13 ہزار 908 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 83 لاکھ 23 ہزار 788 متاثر ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز70 لاکھ 70 ہزار 814 ہیں اور دو کروڑ 33لاکھ 9 ہزار66 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوگئی اور 1 لاکھ 96 ہزار 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں 45 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر اور76 ہزار 304 ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 29 ہزار575 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18ہزار 263 ہو گئی ۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 275 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار265 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 69 ہزار649 اموات ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں