کنگنا کو وزیراعلی مہاراشٹر کو ”تُو“ کہنا مہنگا پڑ گیا‘شکایت درج

11:45 AM, 11 Sep, 2020

مہاراشٹر :بالی وڈ کی پنگا گرل کنگنا رناوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔انڈیا کے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مہاراشٹر کے وزیراعلٰی اودھے ٹھاکرے کے لیے ’بری‘ اور ’نامناسب‘ زبان استعمال کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف دو شکایات درج کر لی گئی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کنگنا کے خلاف درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ایسا کرکے انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے کردار اور ان کے وقار کو گھٹانے کی کوشش کی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت جو ممبئی ہائی کورٹ میں اپنے ممبئی آفس کی مسماری کے خلاف کیس لڑ رہی ہیں، ایک ویڈیو میں مسٹر ٹھاکرے کو”تو“ کہہ کر مخاطب کیا۔

33 سالہ اداکارہ نے اپنے آفس کو مسمار کیے جانے پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت ان کو شیوسینا کے ساتھ 'لڑائی' کی وجہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں