لاہور:فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ شوبز کیرئیر اور ازدواجی زندگی کو کامیابی سے گزار رہی ہوں مگر اب مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کی سب سے زیادہ فکر ہے ، میری خواہش ہے کہ میرے بیٹے اذلان اور اذان معاشرے میں ایک مقام حاصل کرےں اور لوگ انہیں عزت اور احترام کی نظر سے دیکھیں ۔
ثنا نے کہا کہ اس وقت میرے بیٹوں کومیری بھرپور توجہ کی ضرورت ہے اور میں نے اپنی شوبز سر گرمیوں کا شیڈول بھی اسی طرح مرتب کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بچوں کو دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچے مستقبل میں کس شعبے میں جائیں گے یہ ان پر منحصر ہے لیکن ہم بطور والدین انہیں ضرور اچھا مشورہ دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے والدین کی طرح میں بھی اپنے بیٹوں کے اچھے مستقبل اور ان کی ہدایت کے لئے دعا کرتی ہوں اور خدا نیک نیتی سے کی جانے والی دعاﺅں کو ضرور سنتا ہے ۔