حمیرا ارشد کاکسی دوسرے ملک میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید 

11:41 AM, 11 Sep, 2020

لاہور: نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کو چھور کر کسی دوسرے ملک میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد کے بارے میں گزشتہ کئی رو ز سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو رہی ہیں تاہم گلوکارہ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی محبت میرے خون میں شامل ہے ، جس ملک نے مجھے عزت اور مقام دیا میں اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔

کچھ عرصے بعد اس طرح کی من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی ہیں جو قابل افسوس ہے ۔ میرے لئے سب کچھ پاکستان ہے اور میں اپنے ملک کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

مزیدخبریں