وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی  ملاقات ،پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال

08:16 PM, 11 Sep, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی  اہم ملاقات ،پولیس کی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

تفصیلات  کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان  کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کیا تھا، سردار عثمان بزدار کابینہ کا اجلاس مختصر کرنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیس کیساتھ ساتھ پنجاب حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس ملاقات کے دوران صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ہر کوئی پولیس پر تنقید کر رہا ہے، رحیم یار خان میں اے ٹی ایم کارڈ چوری کے الزام میں ایک شخص صلاح الدین کو گرفتار کیا گیا ۔

 

مزیدخبریں