واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے ہٹا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جان بولٹن سے استعفیٰ طلب کیا تھا جو مجھے مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ جان بولٹن کو آگاہ کیا تھا کہ وائٹ ہاو¿س کو اب ان کی خدمات درکار نہیں کیوں کہ مجھے جان بولٹن کی بہت ساری تجاویز سے اختلاف تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا نام اگلے ہفتے سامنے لایا جائے گا۔