اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی کے ساتھ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 11, 2019
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔
عاشورہ کی وساطت سے اپنی قوم خصوصاً بہادر اہل کشمیر کو میرا پیغام ہے کہ معرکہ کربلا سے پھوٹنے والی روشنی سے ظلم و ناانصافی کے خلاف محاذ آرائی کی تڑپ دلوں میں زندہ رکھیں اور حق کیساتھ پورے حوصلے اورثابت قدمی سےڈٹ جائیں۔ شہدائے کربلا ہمیں نوید سنا گئے کہ ظلم کو بالآخر سرنگوں ہونا ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 10, 2019
اپنے دوسرے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عاشورہ کی وساطت سے اپنی قوم خصوصاً بہادر اہل کشمیر کو میرا پیغام ہے کہ معرکہ کربلا سے پھوٹنے والی روشنی سے ظلم و ناانصافی کے خلاف محاذ آرائی کی تڑپ دلوں میں زندہ رکھیں اور حق کیساتھ پورے حوصلے اورثابت قدمی سےڈٹ جائیں۔ شہدائے کربلا ہمیں نوید سنا گئے کہ ظلم کو بالآخر سرنگوں ہونا ہے۔