حیدرآباد دکن: بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 55 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا میں 80 سے زائد یاتریوں کو لے جانے والی بس پُر خطر پہاڑی پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے,ہلاک و زخمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔