غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے، وزیر اعظم عمران خان

09:01 PM, 11 Sep, 2018

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مزدروں کا اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے پر شکریہ ادا کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیمز فنڈ کو اکٹھا کرتے ہوئے قوم سے بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات دینے کی اپیل کی تو ہر کوئی اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کارخیر میں حصہ ڈال رہا ہے۔

صاحب استطاعت افراد  کی جانب سے ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ تو جاری ہے ہی مگر ایسے میں پاکستان میں مقیم کچھ ایسے افراد بھی ڈیمز فنڈ میں عطیہ دیدیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خاص طور پر ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے۔


ذرائع کے مطابق غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا تو وزیراعظم عمران خان ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

مزیدخبریں