لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں جس کے باعث پورے پاکستان سوگ کا عالم ہے اور ہر کوئی شریف خان کیساتھ تعزیت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔
مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ”بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دل سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور مریم نواز شریف اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ غم کے اس موقع پر میری دعائیں شریف خاندان کیساتھ ہیں۔“
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں تھیں ۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھالیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ۔