لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں اور ان کا جسد خاکی پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستان آنے سے متعلق کشمکش ابھی تک جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسن اور حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور پیش نہ ہونے کے باعث دونوں کو ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے لہٰذا اگر وہ اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان آئے تو انہیں ائیرپورٹ سے تو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے دیا جائے گا۔
تاہم تدفین کے عمل کے بعد دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر عدالت ہی ان سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔