اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 11, 2018
COAS expresses his grief and heartfelt condolences to the bereaved family on sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. “May Allah bless the departed soul eternal peace at Heaven-Amen”, COAS.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
I express my sincere regrets on the sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. My condolences to the Sharif family on this loss. May her soul rest in peace
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 11, 2018
پیپلز پارٹی سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر میں ان سے معذرت چاہتا ہوں۔یادرہے کہ جون میں اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ’کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں۔
سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایک اعلیٰ شخصیت کی مالک تھی اور کسی بھی سیاسی نقطہ نظر سے ہٹ کر وہ ایک رول ماڈل تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ساری دعائیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ کلثوم نواز سیاسی بصیرت رکھنے والی اور مدبر خاتون تھیں اور وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔