وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، فواد چوہدری

12:28 PM, 11 Sep, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورۂ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

مزیدخبریں