پیرس ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے کروڑوں مالیت کے زیورات چوری

12:14 PM, 11 Sep, 2018

پیرس: پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے جس کی رپورٹ درج کرا دی گئی۔

سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات جمعے کی دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیر تھے۔ یہ ہوٹل مشہور سیاحتی مقام پلیس وینڈم کے قرب میں واقع ہے۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قبل ازیں جنوری میں رٹز ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا تھا۔

مزیدخبریں