کراچی: اداکارہ میرا نے ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ میرا نے کراچی میں نجی اسپیشل چلڈرن اسکول کا دورہ کیا جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
اسپیشل چلڈرن اسکول کے دورے کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ اسپیشل بچوں سے مل کر ایسا لگا جیسے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس مل گیا ہو۔ میرا نے اسپیشل بچوں کی تعلیم کے لیے ٹرسٹ کے کام کو بھی سراہا۔
انہوں نے ناصرف ڈیم فنڈ میں پچیس ہزار اور خدمات انجام دینے کا اعلان کیا بلکہ دوسروں کو بھی اس کام میں حصہ لینے کی تلقین کی۔
اداکارہ میرا نے نئی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ چکی ہے اور 5 سال میں پاکستان مزید تبدیل ہو جائے گا۔