برازیل میں جیل پر حملہ، 100 سے زائد قیدی فرار

11:11 AM, 11 Sep, 2018

برازیلیا: برازیل میں جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد قیدی فرار ہو گئے اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں 20 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کر کے 100 سے زائد قیدیوں کو فرار کرا دیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کوبھی ہلاک کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 گاڑیوں میں آئے تھے۔ انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز موا د سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105 قیدیوں میں سے 41 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں