ایک دفتر جل جانے سے ریکارڈ ختم نہیں ہوجاتا، مصدق ملک

ایک دفتر جل جانے سے ریکارڈ ختم نہیں ہوجاتا، مصدق ملک
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ بہت سے اداروں کاریکارڈ الیکٹرونک ہوتاہے اور اس کو جلایا نہیں جا سکتا ، ،ایک دفتر جل جانے سے ریکارڈ ختم نہیں ہوجاتا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاہے کہ رقوم باہر سے آتی ہیں اور ان کا ایک ریکارڈ ہوتاہے اور یہ ریکارڈ اس طرح ضائع نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت میں بھی ایسے لوگ ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت کو ان کوبھی عہدوں سے برطرف کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ، ایم ایم عالم روڈ پر دو روز قبل علی ٹاور پلازہ میں آگ لگ گئی تھی ،آگ کے حوالے سے ترجمان علی ٹاور کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ علی ٹاور پلازہ میں کسی بھی سرکاری محکمے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے آگ لگنے کے بعد یہ شور مچایا جا رہا ہے کہ ہم نے پلازے میں آگ جان بوجھ کر لگا ئی ہے ۔