ایشاءکپ فتح کرنے کیلئے شاہینوں نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے

10:48 AM, 11 Sep, 2018

دبئی: پاکستان کرکٹ ایشیاءکپ 2018 ء میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئی۔قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی پہنچی۔قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،ا?صف علی ، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ ا?فریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں 19 ستمبر کو بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ر وایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاءکپ سے پاکستانی ٹیم کے لئے ورلڈکپ کے سفر کا ا?غاز ہوجائے گا۔کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار ا?ل راﺅنڈر محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ ہمارےپاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں، جہاں بھی ضرورت ہوئی، ان کو شامل کریں گے، امید ہے محمد حفیظ ورلڈکپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں