ممبئی : امریکی نژاد اداکار ٹوم الٹر سرطان کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔
ان کے بیٹے جیمی الٹر نے اداکار ٹوم الٹر میں ہڈیوں کے سرطان کی تشخیص کی تصدیق کی ہے، وہ ممبئی کے سیفی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈراموں،فلموں اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا۔
انہیں بہترین خدمات پر 2008ءمیں بھارتی حکومت کی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔