لاہور : لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نور اور انکے شوہر ولی حامد کے درمیان طلاق کا فیصلہ کل بروز منگل کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فلمسٹار نور نے ایک سال قبل پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ولی حامد کے ساتھ شادی کی تھی مگر شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی دونوں میں اختلافات ہو گئے۔ تین ماہ قبل دونوں کے درمیان اختلافات اس حد تک پہنچ گئے کہ نور نے ولی حامد سے خلع لینے کے لئے دعوی دائر کر دیا جس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
ادکارہ نور اور ولی حامد کی طلاق کا فیصلہ کل سنایا جائیگا
10:29 PM, 11 Sep, 2017