برطانوی مائننگ کمپنی کی 30 ملین ڈالر کے ہیرے سمگل کرنے کی کوشش ناکام

09:59 PM, 11 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

تنزانیہ کے حکام نے برطانوی مائننگ کمپنی کے افسران کی 30 ملین ڈالر کے ہیرے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انھیں ضبط کرلیا۔

وزیر خزانہ فلپ پانگو نے بتایا کہ برٹش مائننگ کمپنی   ٴٴ پیٹرا ڈائمنڈزٴٴ   اور  تنزانیہ کی شراکت داری ہے جس میں 75 فیصد حصہ کمپنی جبکہ 25 فیصد حکومت کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کمپنی افسران نے ظاہر کیا تھا کہ وہ 14.7 ملین ڈالر کے ہیرے ملک سے باہر لے جانا چاہتے ہیں جس کی انھیں اجازت دی گئی تاہم ملک کے سب سے بڑے شہر دارالسلام کے ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو ان کی اصل مالیت دو گنا29.5 ملین ڈالر سے زیادہ نکلی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیروں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں