ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ انہیں ساری عمر یہ فخر رہے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے میں ان کا بھی کردار تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں یادگار پرفارمنس دینا چاہتے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ ایک شاندار مقابلہ ہو گا لیکن کوئی بھی جیتے اس سے فائدہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ہی ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیسے کی طاقت کسی بھی کھلاڑی کو پاکستان نہیں لا سکتی تھی ہمیں صرف کرکٹ سے محبت کی طاقت پاکستانی لائی ہے تاکہ ہم کرکٹ سے محبت کرنے والے ایک ملک کے شائقین میں کرکٹ کو دوبارہ زندہ کر سکیں۔