پیونگ یانگ : شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں تو اُسے دوگنی قیمت چکانا پڑے گی۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ایسا لگ رہا ہے امریکہ اور اس کے حمایتی ادارے ہمارے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا سوچ رہے ہیں لیکن شاید امریکہ کو اندازہ نہیں کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہم پر پابندیاں عائد کی گئی تو امریکہ کو اس کی دوگنی قیمت چکانی پڑے گی۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے تین ستمبر کو چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے جو کہ ایسے الزامات مسترد کرتا آرہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج شمالی کوریا پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے یکجا ہو رہی ہے۔