داعش تنظیم نے 11 ہزار سے زیادہ شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا

08:05 PM, 11 Sep, 2017

برلن:جرمنی کے مقامی اخبار© Welt am Sonntag نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ برلن حکام کا ماننا ہے کہ داعش تنظیم نے 11 ہزار سے زیادہ خالی شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔

اخبار نے وفاقی پولیس اور وزارت داخلہ کے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحقیق کاروں نے شام میں حکام کی جانب سے چھاپے جانے والے خالی پاسپورٹس کے نمبروں کی فہرست تیار کی ہے۔ یہ پاسپورٹ اصلی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان میں کوئی بھی شخص اپنی ذاتی تفصیلات پُر کر سکتا ہے۔
جرمنی کے سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے دفاتر سے 18 ہزار پاسپورٹ چوری ہوئے جن میں کئی ہزار داعش تنظیم کے علاوہ سیگر گروپوں کے ہاتھوں میں چلے گئے۔وفاقی پولیس کی ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ممکنہ حملہ آوروں یا اپنے حامیوں کو یورپ جرمنی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہی ہیں جو پکڑ میں نہیں آ سکتے۔
واضح رہے کہ نومبر 2015 میں پیرس میں ہونے والے حملوں کے پیچھے جس گروپ کا ہاتھ تھا اس میں کئی عناصر کے پاس شام کے جعلی پاسپورٹ تھے۔ ان حملوں میں 130 افراد جان سے مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں