سیاسی ایشوز پر بھارت کی جگہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو ترجیح دی ، کوچ ورلڈ الیون

06:51 PM, 11 Sep, 2017

لاہور: مایہ ناز کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ سیاسی ایشوز پر بھارت کی جگہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو ترجیح دی ۔
کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کہنے کے مطابق اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ ورلڈ الیون میں زیادہ سے زیادہ ملکوں کی نمائندگی ہو اور اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، جبکہ سیاسی ایشوز پر بھارت کی جگہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو ترجیح دی ۔
واضح رہے کہ پاکستان آنیوالی ورلڈ الیون ٹیم میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس ٹیم میں بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

مزیدخبریں