بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوان شہید، کولگام اوراسلام آباد میں ہڑتال

06:43 PM, 11 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع کولگام میں دواور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھڈوانی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت سیار احمد وانی اور داؤد الہیٰ خان کے طورپر ہوئی ہے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو ضلع میں فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید کیاگیا ہے ۔نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد ضلع میں ہڑتال ہے ۔ کولگام اور اسلام آباد کے قصبوں اورملحقہ علاقوں میں تمام دکانیوں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔

انتظامیہ نے کھڈ وانی میں فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت کے فوری بعد کولگام اور اسلام آباد ضلعوں میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔

مزیدخبریں