بنگلہ دیش،میانمار سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں3 روہنگیا مسلمان ہلاک

05:11 PM, 11 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ:  بنگلہ دیش اور میانمار سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں3 روہنگیا مسلمان ہلاک ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی سرحدی فوج کے مطابق یہ مسلمان بنگلہ دیش کی جانب آرہے تھے کہ میانمار کی جانب سرحدی علاقے میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ دنوں اطلاع دی تھی کہ میانمار فوج نے بنگلہ دیش سے ملحقہ سرحد پر باردوی سرنگیں بچھائی ہیں جن کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کو روکنا ہے۔

دوسری طرف بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے 2500ایکٹر کی زمین مختص کر رہی ہے جہاں وہ رہائش اختیار کر سکیں گے۔

مزیدخبریں