امریکا کونئی پابندیوں کی صورت دگنی قیمت چکانا پڑے گی،شمالی کوریا

05:02 PM, 11 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکا  کو خبردار  کیا ہے کہ  اگر اْس نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں جاری رکھیں تو اْسے دگنی قیمت چکانا پڑے گی۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ امریکا اس پر نئی پابندیاں عائد کرانے کی کوششوں سے باز رہے۔ دریں اثناء جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کا ہمسایہ ملک جنگ کے راستے پر گامزن ہے۔

یادرہے کہ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے جوایسے الزامات مسترد کرتا آرہا ہے۔

مزیدخبریں