شامی فوج اور رضاکار فورسز نے دیرالزور کا فوجی ہوائی اڈہ آزاد کرا لیا

04:58 PM, 11 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

دمشق: شامی فوج اورعوامی رضاکارفورسز  نے کارروائی کے دوران دیرالزور   کا  اہم فوجی ہوائی اڈہ آزاد   کرا  لیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے دیرالزور میں ہوائی اڈے کے محاصرے کو ختم کرنے سے پہلے "تل عوش" نامی شہرکو بھی داعش کے قبضے سے واپس لے لیا،  یہ فوجی ہوائی اڈہ ایک سال سے داعش کے محاصرے میں تھا۔

واضح رہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں شہر میں داعش کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور وہ مکمل محاصرے میں آچکی ہے۔

مزیدخبریں