برسبین: سپیرئیر گروپ آف کالجز کے طالب علم طلحہ طالب نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ آسڑیلیا میں جاری جونئیر ویٹ لفٹنگ کامن ویلتھ چمپین شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیرئیر گروپ آف کالجز میں زیر تعلیم طالب علم طلحہ طالب نے آسڑیلیا کے شہر برسبین میں جاری جونئیر کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر روشن کر دیا،طلحہ طالب نے سنئیر چمپین شپ میں سلور میڈل بھی اپنے نام کیا۔
طلحہ طالب نے چیمپیئن شپ میں سری لنکا،بھارت،آسٹریلیا کے کھلاڑیوں مقابلہ کیا بلکہ انہیں میدان چھوڑنے پر مجبور بھی کیا،اس سے پہلے طلحہ نے 56کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیا تھا جس میں طلحہ نے 102 کلو گرام سنیچ اور جرک میں115کلو گرام وزن اُٹھانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ٹیم کے کوچ کا کہنا کہ ہم پاکستان کے لیے مزید میڈل حاصل کریں گے اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی جانب سے چار ویٹ لفٹر نے حصہ لیا ۔
یاد رہے سن 2006 کے بعد یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی آسڑیلیا میں ویٹ لفٹنگ چیپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں مزید براں آسٹریلیا میں جاری چیمپئن شپ کامن ویلتھ2018کے لیے کوالیفائینگ راونڈ ہے۔